22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ سے اسپیشل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفی علی کی ملاقات

گورنر سندھ سے اسپیشل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفی علی کی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 28 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ مصطفی علی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے مصطفی علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔گورنرسندھ نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں