گورنر سندھ سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

101
High Commissioner of Bangladesh
High Commissioner of Bangladesh

کراچی۔ 15 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، اس موقع پر بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب العالم اور عارف الٰہی بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں،بنگلہ دیش سے تجارت اور وفود کے تبادلوں میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش خطہ میں پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، ہائی کمشنر نے دو طرفہ فضائی آپریشن میں اضافہ، کراچی، چٹا گانگ کو سسٹر سٹیز کا درجہ دینے سمیت دیگر تجاویز بھی دیں،

ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہائوس کے لان میں پودا بھی لگایا۔