گورنر سندھ سے خدمت خلق فاؤ نڈیشن ٹرسٹیز کے وفد کی ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ملاقات

101
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 15 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خدمت خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیز کے وفد نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

عبدالوسیم، عبد القادر خانزادہ، نعیم صدیقی، حمید ظفر اور ریحان ہاشمی وفد میں شامل تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرسٹیز نے گورنر سندھ کو خدمت خلق فاؤنڈیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ایک اسپتال اور 12 ہیلتھ یونٹس ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپتال، ہیلتھ یونٹس اور ایمبولینس غیر فعال ہیں۔ مسائل تفصیل سے سننے پر وفد نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔