گورنر سندھ سے روضہ رسولﷺ کے کلید بردار شیخ نوری کی ملاقات

95
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے روضہ رسول ﷺ کے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاؤس میں قیام پر گورنر سندھ نے شیخ نوری محمد علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا گورنرہاؤ س میں قیام میرے لئے سعادت کی بات ہے،آپ کی شفقت اور محبت میرے لئے اعزاز ہے۔شیخ نوری محمد علی نے گورنرسندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید کی گھنٹی، طاقتور پاکستان کے راشن بیگز اور خصوصاً آئی ٹی کلاسز لائق تحسین اقدامات ہیں۔