گورنر سندھ سے مسلم لیگ ن کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات،صوبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

192

کراچی۔ 09 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسلم لیگ ن کے پانچ رکنی وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کر رہے تھے۔گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ ن بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ بھی موجود تھے۔ وفد میں جام کرم علی،جام قائم علی اور خالد شیخ شامل تھے۔

ملاقات میں صوبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاست سے بالائے طاق ہو کر صوبہ کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کامران خان ٹیسوری کراچی سے لے کر کشمور تک کے گورنر ہیں۔صوبہ کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔