کراچی۔ 14 جون (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبیحہ خانم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ا ادا کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صبیحہ خانم کی بے مثال اداکاری فلموں کی کامیابی کی ضمانت تھی،سنتوش کمار کے ساتھ ان کی جوڑی …
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
کراچی۔ 14 جون (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبیحہ خانم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ا ادا کیا۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صبیحہ خانم کی بے مثال اداکاری فلموں کی کامیابی کی ضمانت تھی،سنتوش کمار کے ساتھ ان کی جوڑی نے شائقین کو کئی کامیاب فلمیں دیں۔گورنر سندھ دعا کی کہ رب کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کرے اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔







