کراچی۔22 جون(اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ممتاز اسکالر علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری کی دین کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان کی کمی ایک طویل عرصہ تک محسوس کی …
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ممتاز اسکالر علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی۔22 جون(اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ممتاز اسکالر علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری کی دین کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان کی کمی ایک طویل عرصہ تک محسوس کی جائے گی ۔







