کراچی ۔5 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال، سینٹ انتخابات، جمہوری تسلسل، مقننہ و انتظامی ذمہ داریوں، معاشی استحکام، غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات، پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لئے جاری پیش رفت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جمہوریت کے تسلسل سے ہی جمہور کی بہتر خدمت ممکن ہورہی ہے، ملک کے اعلیٰ قانون ساز ادارہ سینٹ کے انتخابات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ماضی کی نسبت آج بہت مستحکم اور تسلسل سے جاری ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردار قابل تحسین ہے، ا