19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمگورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراءکے ہمراہ...

گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراءکے ہمراہ مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

- Advertisement -

کراچی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پرچیف سیکریٹری سندھ ایم رضوان میمن، آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تحریر کیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ایک عظیم قانون دان، اصول پسند رہنما تھے جن کی انتھک محنت، لگن اور جدوجہد کے باعث برصغیر کے مسلمان اپنے لئے علیحدہ ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، 25 دسمبر کا دن ہمیں اپنے عظیم قائد کی طرح ملک و قوم کے لئے انتھک محنت کا درس دیتا ہے، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن پر عمل کرکے ہی ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82629

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں