گورنر سندھ نے نیلم کالونی کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

111

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نیلم کالونی کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ گورنر سندھ نے جمعرات کو ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے انجام پایا، عوام نے امن ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ صوبے بھر میں ووٹنگ کا عمل اطمینان بخش ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابی عمل پر بین الاقوامی میڈیا کی بھی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیی جائے گی۔