گورنر سندھ نے کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی بل دستخط کئے بغیر واپس کردیا

58
گورنر سندھ

کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئین پاکستان کے سیکشن 116(2)(b)کے ذریعہ حاصل اختیارات کے تحت کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023 کو دستخط کئے بغیر واپس کردیا۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ بل کے سیکشن 14(1)کے تحت دیگر جامعات کے برعکس میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا پروچانسلر بنایا گیا ہے،سیکشن 14(2)کے تحت وہ چانسلر کی غیر موجودگی میں اس کے اختیارات استعمال کرے گا اور فرائض سرانجام دے گا۔

سندھ کی دیگر جامعات میں پروچانسلر، وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو کالجوں کے الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن 6(vii)پر بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی میں پروچانسلر کے کردار کو دیگر جامعات کے مطابق کرنے اور الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس معاملہ پر نظرثانی کرنے کے لئے میں یہ بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔