گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات

6

کراچی۔ 14 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل اداکیے ۔محمد بن حاجی حسن اور کامران ٹیسوری نے شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کی۔مدینہ منورہ میں روحانی ماحول، پاکستان و ملائیشیا کے تعلقات میں محبت و عقیدت کی جھلک نمایاں طور پر دیکھی گئی۔