24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 29 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ، وفود کے تبادلہ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں وفاق کا وژن لائق تحسین ہے بالخصوص صنعتی علاقوں کی ترقی میں وفاق کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے وفود کے تبادلہ سے دو طرفہ تجربات اور اقدامات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں وفاقی فنڈنگ سے عصر حاضر کے جدید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات قابل تقلید ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں