کراچی۔ 30 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے اور بہتر مستقبل کے لئے حاصل کیا تھا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے 70رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا حاصل کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کو مثا لی بنایا آئیں خود دیکھیں۔اس وقت گورنر ہائوس میں بغیر کسی سپورٹ سے 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
لاکھوں راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کر چکے ، آج گورنر ہائوس کے دروازے عام آدمی کے لئے کھلے ہوئے ہیں، یہاں امید کی گھنٹی پر لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچنے اور عزم سے ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی ترقی میں 60فیصد کردار پاکستانیوں کا ہے۔