گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ

89

کراچی۔ 15 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے شہر میں ڈمپراور ٹینکرز سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا۔گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ ڈمپر، ٹینکرز کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ کی چیکنگ لازمی ہونی چاہئے

شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق ہونا چاہئے تاکہ گزر گاہوں پر ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوسکیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر، ٹینکرز کو مقررہ وقت پر ہی عام شاہراہوں پر آنے کی اجازت یقینی بنانا ہوگی۔دونوں رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کو بھی سڑک کے اطراف مخصوص حصہ پر اپنی بائیک چلانی چاہئے، ڈمپر، ٹینکرز کی خدمات سے انکار ممکن نہیں لیکن سب کو قانون کے تحت کام کرنا ہوگا۔