24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، بم...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

کراچی۔ 06 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا،ملاقات میں گورنر سندھ نے قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں