43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔9جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور شاہی ظہرانے میں خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شاہی مہمان کے طور پر مدعو کرنے پر سعودی قیادت، خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ولی عہد محمد بن سلمان ایک باوقار اور مقبول شخصیت ہیں۔اس موقع پرگورنرسندھ نے ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں