کراچی۔ 26 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے نصراللہ چوہدری کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
گورنر سندھ نے ریحان چشتی (سیکریٹری)، محمد فاروق سمیع اور منصور احمد (نائب صدور) سمیت دیگر منتخب عہدیداران کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے عبدالرحمن، اطہر فاروقی، زین علی، اظفر وقاص، عبدالقادر منگریو، انعم رزاق، عارف حبیب، عطاالرحمان، جنید شاہ، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، ریحان حیدر اور صلاح الدین عباسی کو بھی ان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت آزادی صحافت، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مثبت کردار کو مزید فروغ دے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601423