26.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی گلشن معمار میں’’معمار پریمیئر لیگ‘‘کے فائنل...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی گلشن معمار میں’’معمار پریمیئر لیگ‘‘کے فائنل میں شرکت

- Advertisement -

کراچی۔ 20 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلشن معمار میں منعقدہ ’’معمار پریمیئر لیگ‘‘کے فائنل میں شرکت کی، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیاجبکہ نوجوانوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فائنل میچ دیکھا اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔ انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے  ہر ممکن تعاون کریں گے اور نوجوانوں کے لیے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہم ہر علاقے میں کھیل کے میدان آباد کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں میسر آئیں

اور وہ صحت مند تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں۔کرکٹ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور محنت کا درس دیتا ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اصل جیت وہ ہوتی ہے جو محنت اور لگن سے حاصل کی جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید سہولیات اور بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھار سکیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر انیشی ایٹیو کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کے لیے مزید ایسے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جو ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574831

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں