گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا آئی ٹی مارکی کا دورہ

94
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا آئی ٹی مارکی کا دورہ

کراچی۔ 20 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آئی ٹی مارکی میں ہونے والی کلاسز کا دورہ کیا۔

گورنر ہائوس سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق طالب علموں نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو اپنے درمیان دیکھ خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب نے طالب علموں سے آئی ٹی کورسز کی تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر،نواب شاہ،میرپور خاص، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

گورنر پنجاب نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اس انتہائی اہم اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی اینیشیٹو طالب علموں کے لئے گیم۔چینجر ثابت ہوگا۔