کراچی۔ 17 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسپین جانے والی کشتی حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین جانے والی کشتی میں پاکستانی بھی سوار تھے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے 40 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام انتہائی ناگزیر بن چکی ہے۔