گورنر سندھ کا سینئر صحافی نذیر لغاری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ،نذیر لغاری کی خیریت دریافت کی

187
کامران خان ٹیسوری

کراچی۔ 30 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سینئر صحافی، دانشور، تجزیہ نگار نذیر لغاری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سینئر صحافی نذیر لغاری کی خیریت دریافت کی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ سینئر صحافی نذیر لغاری کی صحت کے حوالہ سے فکر مند ہوں،ان کی اچانک طبیعت کی خرابی کا سن کر تشویش ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سینئر صحافی نذیر لغاری سے ذاتی لگاؤہے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سینئر صحافی نذیر لغاری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات خود ادا کرنے کو تیار ہوں۔