کراچی۔ 14 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گورنر ہائوس میں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو مبارکباددیتاہوں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔