کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن میں خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا اور پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔