گورنر سندھ کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

143

کراچی۔ 10 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، معاشی مشکلات کے حل کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے سب سے پہلے پاکستان پر عمل کرنے کی درخواست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا ضروری ہے