کراچی۔ 30 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں پکنک کے لئے جانے والی بس حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔