گورنر سندھ کا پروفیسر شاہدہ قاضی کے انتقال پر اظہار افسوس

105
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جامعہ کراچی کی سابق سربراہ پروفیسر شاہدہ قاضی کے انتقال پر افسوس کا اظہار ہے ۔ ہفتہ کو جاری تعزیتی بیان میں گورنر سندھ نے مرحومہ کے لیے مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انگریزی روزنامہ کی پہلی خاتون رپورٹر کے طور پر بھی انہوں نے ایک الگ شناخت بنائی، آزادی صحافت کے لئے شاہدہ قاضی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے صحافی ایک بہترین استاد اور رہنما سے محروم ہوگئے۔