گورنر سندھ کا گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب

149
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 30 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشل آئی جی کراچی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنرہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دہشت گردی یا ذاتی رنجش کی شفاف تحقیقات کی جائے۔ گورنر سندھ نے فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے امن میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر قائد میں اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

گورنر سندھ نے واقعہ میں2افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔