گورنر سندھ کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ پر قومی ٹیم کو فتح پر خراج تحسین

93

کراچی۔ 08 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ پر قومی ٹیم کو فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کے سلیکٹرز، کوچ، کپتان، کھلاڑیوں کو شاباش دی ہے۔گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس جیت کی قوم کو اشد ضرورت تھی، قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،

بالخصوص حارث رؤف نے آسٹرلیا کے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا،امید ہے کہ آئندہ میچز میں بھی قومی ٹیم کی جانب سے اسی اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جائے گا۔