28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںگورنر سندھ کی ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح...

گورنر سندھ کی ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

- Advertisement -

کراچی۔ 03 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ جدید نیویگیشن اور تکنیکی صلاحیتوں سے لیس یہ میزائل سسٹم پاکستان کی دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری ملک کے دفاع کی مضبوط ضمانت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورسز ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔گورنر سندھ نے وطن کے محافظوں،سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے جذبے اور خدمات پر فخر کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591790

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں