کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایران کے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنرہائوس سے پیر کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں آمد پر ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے ایران کے سفیر کے ہمراہ کیک کاٹا۔