گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت

84
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔