گورنر سندھ کی خضدار میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

178

کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خضدار میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او مراد کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پولیس،رینجرز اور افواج پاکستان نے امن و امان کے قیام کے لئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ گورنر سندھ نے شہید ایس ایچ او کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔