گورنر سندھ کی غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پر پاک فوج کو مبارک باد

125

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے غوری ویپن سسٹم کے کامیاب تجربہ پر پاک فوج کو مبارک باد دی ہے۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس کامیاب تجربے سے پاک آرمی کی اسٹریٹجک صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اورملک کے دفاع کے ضمن میں بھی یہ کامیابی نمایاں سنگ میل ثابت ہوگی،اس کامیاب تجربے پر تمام سائنس دان اور انجینئرز بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔