کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مستونگ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق انہوں نے معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔