گورنر سندھ کی پاکستان،نیدر لینڈز تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر استقبالیہ تقریب میں شرکت

152
گورنر سندھ کی پاکستان،نیدر لینڈز تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر استقبالیہ تقریب میں شرکت

کراچی۔ 19 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان، نیدر لینڈز تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،مختلف ممالک کے سفارت کار،عمائدین شہر بھی تقریب میں شریک تھے۔

اعزازی قونصل جنرل نیدر لینڈ طارق خان نے کہا کہ پاکستان اور نیدر لینڈ کے مابین تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں، پاکستان یورپی یونین سے باہر نیدر لینڈ کا چھٹا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے ضمن میں نیدر لینڈ اور پاکستان کے مابین تعاون میں اضافہ ہورہا ہے، نیدر لینڈ کے سفیر نے کہا کہ آدھی دنیا اس سال انتخابات کے ذریعہ اپنے نمائندے منتخب کرے گی۔