کراچی۔ 17 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اور ہفتہ کی صبح بھی گورنر ہائوس میں راشن کے ہزاروں بیگز آ چکے ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان راشن بیگز میں حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق اشیاءشامل ہیں جن میں آٹا، چینی، دال، گھی اور تیل سمیت دیگر اشیاءبھی ہیں،راشن بیگ ایک چھوٹی فیملی کی مہینہ بھر کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔گورنر اینیشیٹو کے تحت مذکورہ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ پوری کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک یہ راشن بیگز پہنچ سکیں۔ واضح رہے کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت اب تک 7 لاکھ سے زائد مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
گورنر سندھ کی ہدایت پر راشن کے ہزاروں بیگز گورنر ہاٶس پہنچ گئے
گورنر سندھ کی ہدایت پر راشن کے ہزاروں بیگز گورنر ہاٶس پہنچ گئے