کراچی۔ 24 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو کمیونٹی کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار محبت اور امن کا درس دیتا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔