گورنر سندھ کی ہندو کمیونٹی کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد

136

کراچی۔ 12 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہندو کمیونٹی کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، خصوصا زراعت،صنعت اور طب کے شعبوں میں صوبہ کی ہندو کمیونٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔

گورنرہائوس سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل تخفظ حاصل ہے اور انہیں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھرپور آزادی ہے۔