اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود نے ”سنٹرل بنک گورنر آف دی ائر2016“کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔واشنگٹن میں منعقدہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پریس کلب میں ایک استقبالیہ کے دوران سٹیٹ بنک کے گور نرکو سنٹرل بنک گورنر آف دی ائے 2016کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ایوارڈ کے حصول سے اشرف محمود وتھرا ممتاز مرکزی بینکاروں کے پر وقار کلب میں شامل ہوگئے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ یہ پاکستان اور میرے لئے فخر کی بات ہے۔