29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںگورنر فیصل کریم کنڈی سے پبلک ڈے کے موقع پر پی ایس...

گورنر فیصل کریم کنڈی سے پبلک ڈے کے موقع پر پی ایس ایف کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں پبلک ڈے کے موقع پر پی ایس ایف کے رہنماؤں حفظان خان، بابر خلیل، وجاہت اللہ اور معاذاحمد کی سربراہی میں طلبہ اور نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور دیگر قائدین بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو طلبہ اور نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

وفد نے پی ایس ایف کے تنظیمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں خود پی ایس ایف کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر طے کرکے پارٹی قیادت کے اعتماد کے ساتھ اس عہدہ پر پہنچا ہوں ، یہ گورنر پارٹی کی امانت ہے ، آج گورنر ہاؤس میں جس تسلسل کے ساتھ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نعرے گونج رہے ہیں

- Advertisement -

ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی، اس ملک کی بقاء بھٹو شہید کے وژن اور انکے مشن کی تکمیل میں ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کی مشاورتی اور ترقی کے عمل میں شمولیت کے حامی ہیں ، نوجوان محنت کریں ، تعلیم اور سیاست کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں سنہرا مستقبل آپکا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی مسائل آپ اور پارٹی کی صوبائی قیادت جمہوری انداز اور سوچ کے تحت حل کریں ، میرے لیئے سب قابل احترام ہیں اور بھٹو شہید کا ہر ورکر گورنر ہاؤس کے لیئے قابل قدر ہے ۔ پی ایس ایف کے طلبہ نے اس موقع پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں