گورنر فیصل کریم کنڈی سے کرم کے قبائلی عمائدین کے وفدکی ملاقات

3

پشاور۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم کے قبائلی عمائدین مولانا قوت خان پاڑہ چمکنی، ملک امجد خان پاڑہ چمکنی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین ہلال احمر خیبرپختونخوا ملک حبیب اورکزئی بھی موجود تھے، ملاقات میں متاثرین کرم کو درپیش مسائل، روڈ کی بندش سے پیدا ہونے والی صورت حال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا،

وفد نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرین کرم کی ہرممکن حد تک مدد کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن خوش آئند ہے، اس مسئلہ کے حل کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے جسکی غفلت اورلاپرواہی سے روڈ کی بندش سمیت دیگر معاملات تاحال حل نہیں ہورہے، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور ہلال احمر مستقبل میں بھی متاثرین کرم کی بلا امتیاز مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔