اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اور ان سے انکی ہمیشرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے سپیکر سردار ایاز صادق سے انکی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے سپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔فیصل کریم کنڈی نے اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور انکے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔