28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ریئر ایڈمرل جواد احمد ہلال...

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ریئر ایڈمرل جواد احمد ہلال امتیاز ملٹری کی ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں کمانڈر سینٹرل پنجاب کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ریئر ایڈمرل جواد احمد ہلال امتیاز ملٹری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سمندری راستوں سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے اور کشتی حادثوں میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی آبی حدود کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں ناز ہے کہ ہماری پاک بحریہ کی فوج دور حاضر میں سمندری سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندری راستوں سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے اور کشتی حادثات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کو موثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے شپس کے لئے سہولیات میسر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر آنے والے بحری جہازوں کے لئے تیل ریفلنگ ڈپو بنانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل جواد احمد نے گورنر پنجاب کو پاکستان نیوی کے پیشہ وارانہ امور اور پاکستان نیوری وار کالج کی کاکردگی اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں