لاہور۔27جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹونے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے ہی معاشرے میں بہتری آتی ہے اور کامیابی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف تنظیمیں معاشرے میں فلاح و بہبود کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے غریب طبقے کی بھلائی کے لیے کیے گئے مختلف پروگرامز کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ان کی ترجیح ہے۔ وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو نے کہا کہ ہمارا مشن پنجاب کے مستحق اور نادار طبقے کو ریلیف دینا ہے ۔