گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال کی الگ الگ ملاقات

167
اے پی ایس سانحہ نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا ،گورنر پنجاب

لاہور۔22جولائی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیر کویہاں گورنر ہائوس لاہور میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے الگ الگ ملاقات کی۔

پاسٹر دانیال سلیم بھی ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کے ہمراہ تھے۔دونوں ڈپٹی سپیکرز نے سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے میں اقلیتوں اور بین الصوبائی رابطے بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجا ب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بہتر بنانے کے لیے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتوں سمیت عوام کے لیے کھلے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط سے نہ صرف سماجی شعبے میں ترقی آئے گی بلکہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں استحکام ،عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔