گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فنانس بل پر دستخط کر دیئے

181

لاہور۔27جون (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جمعرات کے روز فنانس بل پر دستخط کر دیئے۔منظوری کے بعد یہ پنجاب فنانس ایکٹ 2024 ہے جس کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب پر ہو گا۔

فنانس بل سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظوری کے لیے بھیجا گیا تھا۔ فنانس بل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔