گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سرگودھا میں سکول وین وڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر و3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس

57
Governor Punjab

لاہور۔16جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرگودھا میں سکول وین وڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر اور3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔گورنر پنجاب نے حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔