راولپنڈی۔ 23 مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ کا دورہ کیا اور سحری کی۔ اس موقع پر گورنرپنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں مجھے عزت دی ، میں گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کیلئے گورنر پنجاب نہیں بنا بلکہ پنجاب کے ہر ضلع میں جا کر لوگوں سے مل کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ میں پنجاب کے ہر گلی محلے میں جاکر لوگوں میں بیٹھنا پسند کرتا ہوں، راولپنڈی کے لوگ بھی لاہوریوں کی طرح کھابوں کے شوقین ہیں۔گورنر پنجاب نے لوگوں ملاقاتیں کیں اور بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئےاورلوگوں کے درمیان بیٹھ کر سحری کی۔لوگ گورنرپنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور گورنر کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔