اٹک۔ 02 ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں ملال، فتح جنگ میں ادا کی گئی۔مرحومہ سابق داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ جبکہ سردار علی خان اور سردار احسن خان کی والدہ تھیں۔
مرحومہ کی نمازجنازہ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سردار فیضان حیدر خان، چوہدری نثار علی خان ، زمرد خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نمازجنازہ پیر سید شمس الدین شمس گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے پڑھائی۔